10سالہ بچی زوہا کی قوت سماعت و گویائی 9 سال بعدواپس

0 30

لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد 10 سالہ بچی زوہا کی قوت سماعت و گویائی 9 سال بعد لوٹ آئی۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ، جناح پارک کے رہائشی محبوب اختر کی 10 سالہ بیٹی زوہا محمود ایک سال کی تھی، جب اُس کی قوت سماعت جاتی رہی جس کی وجہ سے بچی بولنے سے بھی محروم ہوگئی تھی۔

والدین کے پاس طبی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پیسوں کی بھی کمی تھی۔

اس صورت حال میں بالآخر پنجاب حکومت کی جانب سے امداد کی یقین دہانی پر والدین نے بچی کو اسپتال میں داخل کروایا۔اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے سر کے اندر اور کانوں میں آلات لگا دیئے گئے، جس سے بچی اب سننے کے قابل ہے۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں