شاہ رخ خان نے نئے سال پر مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کا تحفہ دے دیا

0 56

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداحوں کو نئے سال کے موقع پر نئی فلم ’زیرو‘ کا تحفہ دے دیا۔

فلمساز آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار کر رہے ہیں جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔

فلم کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بونے کے روپ میں نظر آرہے ہیں اور ایسا منفرد کردار وہ پہلی بار کررہے ہیں۔

فلم کے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں افراد نے دیکھ لیا ہے جب کہ فلم 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور آنند ایل رائے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں