زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا

0 1,666

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمسن بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’قوم کی بیٹی کے قتل پر پوری قوم کے دل اشک بار ہے، قاتل کی گرفتاری کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے دن رات کام کیا، جبکہ پنجاب فارنزک لیب نے تحقیقات میں مدد کی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سول اور ملٹری ایجنسیوں نے ایک ٹیم بن کر محنت کی، سول انتظامیہ، سیاسی لیڈر شپ اور میڈیا نے دن رات کوشش کی جس کے نتیجے میں زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ملزم عمران کی تصویر

ان کا کہنا تھا کہ ’زینب کا قاتل 24 سالہ عمران علی سیریل کلر ہے اور قصور کا رہائشی ہے۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’زینب کے قاتل کی گرفتاری کی کوششوں کے دوران ایک ہزار 150 ڈی این ایز کی پروفائلنگ کی گئی، ڈی این اے میچ ہونے کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں عمران نے اپنی درندگی کا اعتراف کیا۔‘

’عدالت نے حکم دیا تو عمران کو چوراہے پر پھانسی دی جائے گی‘
انہوں نے کہا کہ ’ملزم کی گرفتاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اب ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی باری ہے، قتل کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں جائے گا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ہے کہ دن رات کیس چلنا چاہیے، میرا بس چلے تو اس بھیڑیئے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دوں لیکن ہمارے ہاتھ قانون و آئین سے بندھے ہوئے ہیں، تاہم اگر عدالت نے حکم دیا تو عمران کو چوک پر سر عام پر پھانسی دی جائے گی۔‘

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں