ویرات سے شادی کے بعد انوشکا کا نیا نام پڑ گیا

0 36

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کا نیا نام ’روزی بھابھی‘ پڑگیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر کو اٹلی کے پر فضا مقام پر شادی کی تھی اور دونوں ہنی مون کے لیے یورپی ملک فن لینڈ گئے تھے۔

نوبیاہتا جوڑے نے بھارت میں 2 استقبالیے کیے تھے جس میں سے 21 دسمبر کو نئی دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں ہوا تھا۔

شادی کی تقریبات ختم، انوشکا اور ویرات جنوبی افریقہ روانہ

استقبالیے کی دونوں تقاریب میں نامور کرکٹرز، بالی وڈ شخصیات سمیت خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی جب کہ اب انوشکا ویرات کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوچکی ہیں۔

ویرات کوہلی کے ساتھی کرکٹرز نے انوشکا کو نئے نام سے پکارنا شروع کردیا ہے اور کوہلی کے قریبی دوست یووراج سنگھ نے انسٹا گرام پر دونوں کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے انوشکا کو نئے نام سے مخاطب کیا ہے۔

یووراج نے ممبئی میں ہونے والے استقبالیے کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ دونوں کی زندگی کی پارٹنر شپ ہمیشہ رہے اور چیکو اور ’روزی پابھی (بھابھی) کے لیے ڈھیر سارا پیار‘۔


دوسری جانب یووراج نے ہی ٹوئٹر پر انوشکا کے لیے پنجابی زبان میں لکھا کہ ’ساڈی روزی پابھی اب آفشیل ہوگئی‘۔


یووراج نے انوشکا کو روزی بھابھی کہہ کر مخاطب کیا ہے اور یہی نام ان کا فلم ’ممبئی ویلویٹ‘ میں تھا جب کہ یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں