برقی سگریٹ پھٹنے سے نوجوان کا چہرہ جھلس گیا، دانت ٹوٹ‌ گئے

0 59

ہواوے: برقی (الیکٹریکل) سگریٹ پینے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، سگریٹ پھٹنے کی وجہ سے نوجوان کے 6 دانت ٹوڑ گئے اور چہرہ بری طرح سے جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید دور میں نقصانات تمباکونوشی کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے سائنسی ماہرین نے تین سال قبل برقی (الیکٹریکل) سگریٹ تیار کی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات سامنے آئے۔

الیکٹریکل سگریٹ پینے والے افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ چارجنگ کے معاملے میں محتاط رہے کیونکہ سگریٹ کی بیٹری پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے، سن 2014 میں پہلی الیکٹریکل سگریٹ دورانِ چارجنگ پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد متعدد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں