وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کے چھلکے میں کئی فوائد پوشیدہ :جانیں کون سا پھل ہے

0 37

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل سامنے آتے ہیں وہیں نارنگی کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آپ روز ایک نارنگی (کینو) کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے۔مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے میں بھی بےشمار فوائد چھپے ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد یقیناً اب آپ اس پھل کے چھلکوں کو نہ صرف سنبھال کررکھیں گے بلکہ اس سے فائدے بھی حاصل کریں گے۔

چہرے کی جلد کے لیے مفید:۔ نارنگی کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

چمک دار جلد:۔نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی۔

جلدی انفیکشن دور کرنے کے لیے مفید:۔اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔

تروتازہ رہنے کےلیے مفید:۔غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں نارنگی کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں