شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

1 55

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سال کے سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے ہے اور انہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 21 سالہ دوسرے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے۔

زیراعظم کی تعزیت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں، آرمی چیف

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو شکست دی ہے، دشمن عناصر کے خلاف بہادر افواج کے کردار کو قوم بھلا نہیں سکتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا اور یہ جنگ جیت لی اور اب اس ناسور کا جلد خاتمہ ہوگا۔

آرمی چیف کا شہدا کو سلام

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں، آج ہم جو آزاد ہیں وہ اپنے بہادر بیٹوں کی وجہ سے ہیں۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں