اٹلی: بگولا دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے

0 42

سانریمو: اٹلی کے شمالی مغربی ساحل پر لوگ آسمان کا بگلولا (بھنور) دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے ساحلی پٹی کو عوام کے لیے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے مغربی شہر سانریمو میں سمندر سے آسمان کی طرف جاتا ہوا بگولا نظر آیا جس کو دیکھ کر تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

شہر میں رہنے اور تفریح کے لیے جانے والے کچھ صارفین نے اس منظر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ویڈیوز دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان اور سمندر کے مابین بادل موجود ہیں.


علاوہ ازیں دیگر زوایوں سے بھی لی جانے والی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں