’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی تصاویر وائرل

0 598

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بار بی ڈول کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ان دنوں اپنی آنے والی تاریخی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگرچہ آفیشلی فلم کی پہلی جھلک تاحال جاری نہیں کی گئی، تاہم سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک ہوئی ہیں، جن میں فلم کے ٹھگوں کو رنگا رنگ لباسوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

2 دن پہلے کترینہ کیف کی تصاویر سامنے آئی تھیں، اب عامر خان کی تصاویر بھی سامنےآگئیں، جن میں دونوں کو کسی آئٹم سانگ پر رقص کی طرح ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف کی لیک ہونے والی تصاویر میں انہیں سنہرے رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ عامر خان کو 18 ویں اور 19 ویں صدی میں برصغیر میں پہنے جانے والے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی کہانی 1839 میں شائع ہونے والے انگریز سفارت کار فیلپس میڈوز ٹیلر کے ناول پرمبنی ہے، جس میں اس وقت کے ’ہندوستان کے ٹھگوں‘ کی کارستانیاں بیان کی گئی ہیں۔

loading...
بشکریہ ڈان نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں