سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

0 23

اسلام آباد: سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب کودل کا دورہ پڑا۔

محمد ثاقب کو چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ اسپتال ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ثاقب کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، اسپتال آنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں