سام سنگ گلیکسی ایس 9، فروری میں متعارف کروایا جائے گا

0 270

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سام سنگ موبائل کے چیف ڈی جے کوہ نے بتایا کہ سام سنگ ایس 9 آئندہ ماہ فروری میں متعارف کیا جائے گا۔

اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن ممکنہ طور پر اسے 26 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔

سام سنگ ایس 9 کے ساتھ سام سنگ ایس پلس بھی لانچ کیا جائے گا جو سام سنگ 8 اور 8 پلس کا اَپ ڈیٹڈ ورژن ہوسکتا ہے۔

ممکنہ طور پر سام سنگ ایس 9 کی اسکرین 5.8 اور سام سنگ ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچز ہوگی۔

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی تک ریم ہوگی۔

سربراہ ڈی جے کوہ نے یقین دہانی کروائی کہ گلیکسی ایس 9 اگلے ماہ اسپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گلیکسی نوٹ 8 سے بھی مہنگا اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں