گلیکسی ایس 9 پہلا سب سے تیز چارج ہونے والا اسمارٹ فون ہوگا: سام سنگ

1 748

اس میں کوئی شک نہیں کہ ترجیح اُسی اسمارٹ فون کو دی جاتی ہے جس کی بیٹری زیادہ دیر تک چلے لیکن اس سے بھی زیادہ ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کے بیٹری جلد سے جلد چارج ہوجائے، کیونکہ ہم ہمیشہ اپنے اسمارٹ فونز کو مختصر وقت میں چارج کرنا چاہتے ہیں.

سام سنگ نے یہ دعویٰ کیا ہے کے  گلیکسیS9 میں پہلی سب سے تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی موجود ہوگی جسے سُپر فاسٹ چارجنگ کا نام دیا گیا ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ سپر فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے گلیکسی S9 صرف12 منٹ میں مکمل چارج ہوجائے گا۔

نئی جنریشن کی بیٹریز میں گرافین کا استعمال کیا گیا ہے، جو نہ صرف ان بیٹریز کو جلدی چارج کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ طویل عرصے تک چلاتا بھی ہے۔

سام سنگ ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ  آف ٹیکنالوجی کا دعویٰ ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی اسمارٹ فون بیٹریزکو تقریبا 45 فی صد تک فروغ دینے میں کامیاب ہوسکتی ہیں، یعنی اسمارٹ فون بیٹری 5 گُنا جلدی چارج ہوگی اور ایک مرتبہ چارج کرنے پرتین سے چار دن تک چلے گی۔

اس ٹیکنالوجی کو 10 سال پہلے دریافت کیا گیا تھا، جسے "مریکل مٹیریل” کا نام دیا گیا تھا۔

اسمارٹ فون بیٹری نےطویل عرصہ سے صارفین کے لئے مسائل پیدا کیے ہیں اور اس نئے نظام کا مطلب یہ ہے کہ اب اسمارٹ فون صارفین کو بیٹری کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

سام سنگ گلیکسی S9 دو متغیرات  میں پیش کیا جائےگا۔ ایک جس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 845  کو نصب کیا گیا ہے، جس میں کوئیک چارج 4 پلس ٹیکنالوجی موجود ہے۔ جبکہ دوسرے ماڈل میں ایگسینوز 9810 چپ ہوگی۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں