کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،بالائی علاقوں میں برفباری

0 68

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح سویرے ہونے والے بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

کراچی کے علاقوں ڈیفنس،کورنگی، لانڈھی، شارع فیصل، کھارادر اور سرجانی ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے بونداباندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے شہر میں بوندا باندی ہوگی تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر مختلف مقامات پر بوندا باندی کی وجہ سے پھسلن ہوجانے سے متعدد موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔صبح سویرے کراچی کے شہریوں نے آسمان پر خوبصورت قوس قزح کا نظارہ بھی کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب مالم جبہ، بٹوگاہ ٹاپ، نیاٹ ویلی، بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کاسامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں