’افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا‘

0 53

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں، امریکی نام نہاد وار آن ٹیرر سے 70 ہزار افراد مارے گئے۔


انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔


چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکا کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکے، افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا، امریکا نے اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا کر ہمیں بدنام کیا۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں