نیل پالش ریموور کے بغیر ہی نیل پالش اتاریں

0 40

نیل پالش خواتین کو بہت پسند ہوتی ہے۔ وہ مختلف رنگوں سے اپنے ناخنوں کو سجاتی ہیں اور اپنے ہاتھوں کی دلکشی کو بڑھاتی ہیں۔ نیل پالش کو ناخنوں سے اتارنے کے لیے عموماً نیل پالش ریموور کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس نیل پالش ریموور نہیں ہے تو فکر نہ کریں۔ آپ کے گھر میں کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جو نیل پالش ریموور کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔

درج ذیل چار طریقوں سے آپ نیل پالش ریموور کے بغیر ہی نیل پالش اتار سکتی ہیں:

1- روئی کا ٹکڑا لیں۔ اس پر پرفیوم چھڑکیں اور اب اسے ناخن پر رگڑیں۔ نیل پالش اتر جائے گی۔

2- ہینڈ سینیٹائزر سے بھی نیل پالش اتاری جا سکتی ہے۔ اس کے لیے روئی پر سینیٹائزر لگائیں اور اسے ناخن پر رگڑیں.

3- سرکے اور لیموں کا مرلب بھی نیل پالش اتارنے میں بہت کام آ سکتا ہے۔ سرکے میں چند لیموں کے قطرے ٹپکائیں۔ اب اس مرکب میں دس منٹ تک انگلیاں ڈبو کر رکھیں۔ اس کے بعد کسی نرم کپڑے کی مدد سے ناخن صاف کر لیں۔ ہئیر سپرے اپنے ناخنوں پر چھڑکیں اور فوراً روئی کی مدد سے ناخن صاف کر لیں۔ اس میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ روئی ناخنوں پر چپک سکتی ہے۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں