کراچی کنگز میں شامل ہوا سکھر کا مشتاق کلہوڑو

0 151

سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان غلام قادر  کا بیٹا مشتاق کلہوڑو بن گیا ہے کراچی کنگز کا حصہ۔

پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ کے  دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کو بین القوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

حال ہی میں ہونے والے کراچی کنگز کےٹیلینٹ ہَنٹ پروگرام "کھلاڑی کی کھوج” سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، میر پور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں نوجوان کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلاڑی کی کھوج میں مشتاق کلہوڑو اپنے منفرد باؤلنگ ایکشن اور بہترین رفتار کے ساتھ گیند کروا کر سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز ٹیم کا حصہ بننے پر مشتاق کلہوڑو کے گھر والوں سمیت پورے علاقے کے لوگ بہت خوش ہیں۔

میرے لیئے بہت خوشی کی بات ہے کہ  مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، خواہش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر نیشنل کرکٹ ٹیم میں جگہ بناسکوں اور ملک کا نام روشن کر سکوں : مشتاق کلہوڑو

مشتاق کلہوڑو کے کراچی کنگز میں شامل ہونے پرکرکٹ کے شائقین نےخوب سراہا۔

جب کہ سندھ کے وزیرِکھیل سردار محمد بخش خان مھر نے  بھی کراچی کنگز کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں