چین میں سڑک کنارے پڑنے والے گڑھے نے ایک شخص کو نگل لیا

0 33

کہتے ہیں مصیبت کہیں بھی کسی بھی وقت آسکتی ہے، اس بات کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھا گیا جب سڑک کنارے پڑنے والے گڑھے نے ایک شخص کو نگل لیا۔

یہ واقعہ چین کے شہر نان چینگ میں پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑے کچھ لڑکے سڑک پار کرنے ہی والے تھے کہ اچانک سڑک پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔

سڑک پر اچانک گڑھا پڑنے کے نتیجے میں وہاں کھڑا ایک شخص گڑھے میں جا گرا۔

رپورٹ کے مطابق گڑھے میں گرنے کے باعث وہ شخص معمولی زخمی ہوا جسے اُس کے دوستوں اور راہگیروں نے مل کر گڑھے سے بحفاظت باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

loading...
بشکریہ Geo News
یہ بھی ضرور پڑھیں