نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ’پائی‘ متعارف

گوگل نے اپنا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پی متعارف کرادیا ہے جسے آفیشلی طور پر پائی کا نام دیا گیا ہے۔ ویسے یہ نام غیر متوقع بھی نہیں کیونکہ انگلش لفظ پی سے کچھ زیادہ میٹھے پکوان موجود نہیں جبکہ پائی تو دنیا بھر میں شناخت رکھنے والی میٹھی سوغات ہے۔ گوگل کی جانب سے نئے اینڈرائیڈ 9.0 کے نام کا اعلان پیر کی شب کیا گیا جس کے ساتھ اسے ابتدائی طور پر ریلیز بھی کردیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ پائی باقاعدہ طور پر صارفین تک پہنچنے کا سلسلہ پکسل فونز سے شروع ہوگا اور دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز میں یہ سال کے آخر تک…

فالج اور ذیابیطس کا باعث بننے والے مشروبات

اگر تو آپ شوگر فری مشروبات کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں تو اس غلط فہمی کا حصہ نہ بنیں، درحقیقت یہ صحت کے لیے میٹھے سوڈا جیسے ہی تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ڈائٹ مشروبات بھی موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ ٹو، ڈیمینشیا اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ بچوں میں امراض کا خطرہ ان مشروبات کے استعمال سے زیادہ بڑھتا ہے۔ خیال رہے کہ موٹاپا، ذیابیطس اور امراض قلب اس وقت دنیا بھر…

واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت اس سے قبل صرف دو صارفین کے درمیان محدود تھی لیکن اب اس میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی دستیاب کردیا گیا ہے۔ یوں تو واٹس ایپ ویڈیو کال فیچر 2016 میں متعارف کیا گیا تھا، مگر اس میں گروپ ویڈیو کال کی سہولت موجود نہیں تھی، لیکن اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس مشکل کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز سے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے تحت بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے صارف جہاں اور جس…

سورج کی روشنی، 5بیماریوں سے بچاؤ

یوں تو قدرت کی ہر نعمت ہی صحت اور زندگی کے لیے انمول تحفہ ہے لیکن بات سور ج کی روشنی کا ذکر کیا جائے تو یہ بہت سی نعمتوں میں بازی لے جاتا ہے۔صبح جگمگاتا ہوا نمودار ہوتا ہے ، دن بھر اپنے رنگ جماتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ اپنا سفر تمام کرلیتا ہے۔۔۔عقل مند انسان اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ اس کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہی نہیں۔ 24گھنٹوں میں روشنی اور اندھیروں کا دورانیہ انسانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ انسان کی اندرونی گھڑی کو درست رکھتا ہے۔جب کہ مصنوعی روشنیوں کی زد میں رہنے والی کی صحت بری طرح متاثر…

اکثر سر چکرانے کی وجہ یہ مرض تو نہیں؟

اگر آپ کبھی اچانک کھڑے ہوئے ہوں اور پھر سر چکرانے پر حیرت ہو تو یہ سوال ذہن میں ضرور آئے گا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ متعدد وجوہات اس کے پیچھے ہوسکتی ہیں جن میں کچھ عام جبکہ کچھ سنگین بھی ہوسکتی ہیں۔ یہاں آپ کو وہ ممکنہ وجوہات بتائی جارہی ہیں جو اکثر سر چکرانے کا باعث بنتی ہیں۔ دل کی جھلی میں مسئلہ طبی ماہرین کے مطابق دل کی جھلی میں مسئلے کے نتیجے میں دوران خون متاثر ہوتا ہے اور سر چکرانے یا سر ہلکا ہونے کی شکایت ہوتی ہے خصوصاً کسی جسمانی سرگرمی کے دوران۔ فالج کا دورہ اگر سر ہلکا یا چکرانے لگے جبکہ…

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی تصاویر وائرل

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بار بی ڈول کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ان دنوں اپنی آنے والی تاریخی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اگرچہ آفیشلی فلم کی پہلی جھلک تاحال جاری نہیں کی گئی، تاہم سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک ہوئی ہیں، جن میں فلم کے ٹھگوں کو رنگا رنگ لباسوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 2 دن پہلے کترینہ کیف کی تصاویر سامنے آئی تھیں، اب عامر خان کی تصاویر بھی سامنےآگئیں، جن میں دونوں کو کسی آئٹم سانگ پر رقص کی طرح ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ A post…

‘ریڈ’، کرپٹ عناصر کے خلاف لڑنے والے ایماندار ٹیکس آفیسر کی کہانی

بالی ووڈ ہدایت کار اب تک اپنے ملک میں ہونے والی کرپشن کے خلاف متعدد فلمیں بنا چکے ہیں تاہم اب 1980 کے ادوار میں ہونے والی کرپشن کے اوپر فلم ’ریڈ‘ بنائی گئی جس میں اجے دیوگن ایماندار ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ریڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں وہ ایماندار ٹیکس آفیسر کا کردار اد کررہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر 2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ لکھنو سے تعلق رکھنے والا ایماندار افسر طاقت ور کرپٹ شخصیت کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرتا اسی وجہ سے اُ س کی 49…

عاطف اسلم کے نئے گانے’جب کوئی بات’ نے دھوم مچادی

گلوگار عاطف اسلم کی آواز کا جادو صرف پاکستان میں ہی نہیں، پڑوسی ملک میں بھی سر چڑھ کر بولتا ہے، جنہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے گانے گائے اور اپنا لوہا منوایا۔ اور اب 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'جرم' کے مشہور زمانہ گانے 'جب کوئی بات بگڑ جائے' کے ریمیک کے ساتھ عاطف اسلم کی واپسی ہوئی ہے، جو انہوں نے بھارتی گلوگاروں شرلی سیٹیا اور ڈی جے چیتاز کے ساتھ مل کر گایا ہے، جس کی پروڈکشن وینس ورلڈ وائڈ انٹرٹینمنٹ نے کی ہے۔ 6 فروری کو ریلیز ہونے والے اس گانے کی ویڈیو یوٹیوب ٹاپ لسٹ میں شامل ہے اور اسے دو دن کے اندر…

ناشتے میں جوس پیناصحت کیلئے مضرہوسکتاہے

اگر آپ ناشتے میں جوس پینے کے عادی ہیں تو فوری طور پر اس عادت کو ترک کردیں بصورت دیگر کئی امراض کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ امریکہ میں ہونیوالی تحقیق کےمطابق رات کے کھانے کے بعد بھرپور نیند لینے تک آپ کا معدہ دس سے بارہ گھنٹے تک خالی رہتا ہے ایسی حالت میں اگر خالی معدے میں جوس پی لیا جائے تو نظام ہاضمہ پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خالی پیٹ جوس پینے سے آپ کی صحت کو دو بڑے نقصانات کا احتمال رہتا ہے اول یہ معدے اور نظام ہاضمہ میں پائے جانے والے مفید بیکٹیریا کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اور دوئم جوس میں بڑی مقدار میں ’’…

وہ خاندان جس کا کوئی فرد ہر سال 2 فروری کو انتقال کر جاتا ہے

نئی دہلی : دنیا حیرت ناک حادثات اور اتفاقات سے بھری پڑی ہے۔ کچھ واقعات تو کہانیوں کی حد تک ناقابل یقین ہیں لیکن وہ اپنے پورے گواہوں اور شواہد کے ساتھ اپنا وجود رکھتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارت کے ایک بدقسمت خاندان کے ساتھ ہورہا ہے ۔ جس کے گھر کا رستہ موت نے دیکھ لیا ہے اور وہ بھی سال کی ایک مخصوص تاریخ پر۔ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس کے لیے ماہِ فروری موت کا پیغام لاتا ہےبین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقےمہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں…