انوشکا اور ویرات نے صلح کرانے والے سلمان خان کو ہی شادی میں مدعو نہ کیا

0 42

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں اختلافات ختم کرانے والے سلمان خان کو ہی اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبریں گرم ہیں اور دونوں کی شادی 12 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی ہے جس کی تقریبات کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

انوشکا اور ویرات کوہلی 8 دسمبر کو اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ ہوئے تھے جن میں انوشکا کے ساتھ ان کے خاندانی پنڈت اننتح بابا جی بھی شامل تھے۔

جبکہ اداکارہ انوشکا شرما کے پڑوسی بھی شادی کی خبروں کی تصدیق کرچکے ہیں جس کے بعد اب شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے شاہ رخ خان، عامر خان، فلمساز آدتیہ چوپڑا، کرن جوہر، رنبیر کپور اور کترینہ کیف جب کہ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ اور سابق کوچ کو شادی میں مدعو کیا ہے۔

لیکن حیرت انگیز طور پر اس جوڑی نے 2016 میں ان کے آپسی اختلافات ختم کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلمان خان کو مدعو ہی نہیں کیا ہے جس کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’سلطان‘ میں سلمان کے مدمقابل مرکزی کردار کیا تھا اور اس دوران اداکارہ اور ویرات کوہلی کے درمیان شادی کے ہی حوالے سے شدید اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جنہیں سلو میاں نے دور کرایا تھا۔

loading...
بشکریہ جیو نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں