’پری‘ کے ساتھ انوشکا سب کو ڈرانے کیلئے تیار

0 149

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بہت جلد اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم میں انوشکا شرما ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’پری‘ انوشکا شرما کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والے تیسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ دو فلموں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ کو پروڈیوس کرچکی ہیں۔

اس فلم کا نام تو ’پری‘ رکھا گیا ہے تاہم اس کی ٹیگ لائن کے ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ یہ فلم کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہوگی۔

’پری‘ کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا، جس کا اعلان انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے پہلے پوسٹر کے ساتھ کیا۔


ان کی فلم ’پری‘ رواں سال 2 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایات پروست جوشی دے رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ ممبئی اور کلکتہ میں کی گئی، جس کی ایڈیٹنگ پر کام جاری ہے۔

loading...
بشکریہ ڈان نیوز
یہ بھی ضرور پڑھیں