کابل: 2 خودکش حملوں میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

0 106

کابل: افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملوں میں 40افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب دو خودکش حملے ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا ثقافتی مرکز کے دروازے پر کیا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے دونوں خودکش حملوں میں 40افراد کے ہلاک اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

loading...
یہ بھی ضرور پڑھیں